ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کا بیان: صیہونیوں کے سبھی اہم مراکز کی مکمل اطلاعات مسلح افواج کے پاس موجود ہے اور جارحیت کی صورت میں صیہونی حکومت کی خفیہ ایٹمی تنصیبات کو نشانیہ بنایا جائے گا

 تہران – ارنا- اعلی قومی سلامتی کونسل نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ صیہونیوں کے سبھی اہم مراکز کی مکمل اطلاعات مسلح افواج کی میز پر موجود ہیں اور ہر جارحیت کی صورت میں صیہونی حکومت کی خفیہ ایٹمی تنصیبات حملے کا نشانہ بنیں گی

 ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حضرت امام زمانہ عج اللہ تعالی فرجہ الشریف کے گمنام سپاہیوں کی مہینوں کی مجاہدت اور پیچیدہ انٹیلیجنس آپریشن کے نتیجے میں، غاصب صیہونی حکومت کی ہر قسم کی جارحیت کا مماثل مقابلہ کرنے کے لئے، جانباز سپاہیان اسلام کے اہداف کی فہرست مکمل ہوگئی ہے۔  

 ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے اہم مراکز کی مکمل اطلاعات کا یہ خزانہ،  دشمنوں کر ہلڑ ہنگامے کے مقابلے میں، مقدس اسلامی نظام کے، شوروغل سے پاک،خاموش اقدامات اور اسمارٹ پلاننگ پر ہوشیاری  اور کامیابی کے ساتھ عمل درآمد کے نتیجے میں حاصل ہوا ہے، جس کا اہم ترین پہلو، غاصب صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں کی توانائیوں اور کمزوریوں کی مناسبت سے، آپریشنل توانائی حاصل کرنے کے لئے ہماری مسلح افواج کی رات دن کی مجاہدت ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج غاصب صیہونی حکومت کے سبھی اہم مراکز کی مکمل اطلاعات حاصل ہونے اور انٹیلیجنس انفارمیشن کی تکمیل نے، ایران کے مجاہد سپاہیوں کو  ہر قسم  کی جارحیت کی صورت میں، بلاتاخیر، غاصب صیہونی حکومت کی خفیہ ایٹمی تنصیبات پرکاری جوابی حملہ اور مماثل مقابلہ کرنے  پر قادر بنادیا ہے۔  

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کونسل، ایران کی شریف اور قدرشناس قوم کی طرف سے، مسلح افواج کی  انتھک مساعی کے ساتھ ہی ملک کے محکمہ انٹیلیجنس کے  اس اہم اور اسٹریٹیجک اپریشن کی قدردانی کرتی ہے اور شکریہ ادا کرتی ہے۔    

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .